Home کھیل آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا

Share
Share

میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی سکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

آسٹریلین سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ حتمی سکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...