Home کھیل انڈر 19 ورلڈ کپ،سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ،سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

Share
Share

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

بینونی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا 180 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز ہیری ڈکسن اور سیم کنسٹاس نے 33 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سام کنٹاس 14، ہگ ویبگن 4، ہرجاس سنگھ 5، ریان ہکس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ 59 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ہیری ڈکسن نے 50، اولیور پیک نے 49 رنز اور ٹام کمپبیل نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، عرفات منہاس نے 2 اور عبید شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔

شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر اذان جبکہ عرفات بھی 52 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے علاوہ کوئی پاکستان خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...