Home کھیل آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دے دیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

بنگلورو: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، اوپننگ بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور 259 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد مچل مارش 121 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے تاہم اگلی ہی گیند پر میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 284 کے مجموعی سکور پر گری جب اسٹیو سمتھ7 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 325 کے مجموعی سکور پر حارث رؤف کی گیند پر ڈیوڈ وارنر9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 کے مجموعی سکور پر گری جب جوش انگلس 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، مارکس سٹونس 21، مارنس لبوشین 8، مچل سٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، حارث رؤف نے 3 جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...