Home کھیل پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کیلئے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا اعلان

پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کیلئے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا اعلان

Share
Share

کینبرا:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرائم منسٹر الیون کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں 12 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز اور آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پی ایم الیون کا اعلان کیا۔

اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹر نیتھن میکسوینی کریں گے۔ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا اے کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تھیلان سماراویرا کو پی ایم الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پرائم منسٹر الیون میں نیتھن میکسوینی (کپتان)، کیمرون بنکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک اسٹیکٹی اور باؤ ویبسٹر شامل ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ میں ناتھن میکسوینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یقین ہے کہ وہ شاندار انداز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل میں ان کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کو خوش کردیا۔ یقیناً پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بہادری کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...