Home Uncategorized آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق صدر کو گرفتار کرلیا

آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق صدر کو گرفتار کرلیا

Share
Share

آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق صدر کو جارحانہ جنگ کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کرلیا۔سابق صدر آذربائیجان کی حراست میں ہیں۔

آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل اور سیکیورٹی سروس نے آج ایک مشترکہ بیان میں سابق صدر ارایک ہروتیونیان پر جنگی جرائم کا الزام بھی عائد کیا۔

ارایک نے باکو کی طرف سے متنازع علاقے پر حملے کے کچھ وقت بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، یہ علاقہ آرمینیائی فورسز کے قبضے میں ہے۔

ارایک نے 2020 میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے مسلح تنازع میں علیحدگی پسند حکومت کی قیادت کی تھی۔

آذربائیجان نے کاراباخ کے متعدد سابق سول و فوجی عہدیداران کو گرفتار کیا ہے۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں باکو کی طرف سے ایک دن کے مسلح آپریشن کے بعد ہی علیحدگی پسند حکام نے غیر مسلح ہونے، حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...