Home کھیل ‎اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان کی جنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری فتح

‎اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان کی جنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری فتح

Share
Share

کوالالمپور: پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ  میں جنوبی کوریا  کو چار صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی.

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان علی نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائشیا کو  چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 15واں اور کوریا کا 11واں نمبر ہے۔ قومی  ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے ساتھ  ہوگا۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود  کی کاوشوں سے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جانا ممکن ہوا، انہوں نے ٹیم کی دوسری کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر جب ٹیم کا انتخاب اور فیصلے ہوں تو ایسے ہی رزلٹ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، یقین ہے کہ اگلے میچز میں بھی قومی ٹیم شاندار پرفارمنس دے کر قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...