Home کھیل بابر اعظم کا تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان

بابر اعظم کا تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ مجھے وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب مجھے پی سی بی کی جانب سے 2019ء میں پاکستان کی قیادت کرنے کی کال موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 برسوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے عروج و زوال دیکھے لیکن میرا مقصد پورے خلوص اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے وقار اور عزت کو برقرار رکھنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں نمبر 1 پر پہنچنا تمام کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، میں اس دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے اپنی پُرجوش حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں نئے کپتان اور ٹیم کے ساتھ اپنی حمایت اور تجربہ شیئر کرنے کے لیے موجود رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کی یہ اہم ذمہ داری سونپنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...