Home کھیل بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر بابراعظم بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑدیا جنہوں نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جبکہ بابراعظم نے یہ ریکارڈ اپنی 67 ویں اننگز میں توڑا ہے۔

خیال رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں 33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی شاہین آفریدی کی جگہ دوبارہ پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...