Home کھیل بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

Share
Share

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 829 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس 818 سے بڑھ کر 823 ہو گئے ہیں اور وہ بابر اعظم سے صرف 5 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔

جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینری کلاسن 4 درجے ترقی کےبعد چوتھے نمبرپر جبکہ پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں، آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...