Home sticky post 6 بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

Share
Share

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔

جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔

اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ مداح کے دل اس کارکردگی سے ٹوٹ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہنچی ہیں۔

پہلا سیمی فائنل دبئی میں چار مارچ کو ہوگا جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرا 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ورنہ فائنل لاہور میں ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...