Home sticky post 4 ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔
ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایمان مزاری گواہ شہروز پر خود جرح کرنا چاہتی ہیں، شہروز پر ایمان مزاری خود کچھ سوالات کرنا چاہتی ہیں۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ گواہ شہروز پر جرح مکمل کریں ورنہ جرح کا حق ختم کر دوں گا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نعیم گجر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پیر کی تاریخ دے دیں اس کے بعد کوئی التوا نہیں مانگا جائے گا، ایمان مزاری کی طبیعت خراب وہ خود جرح کرنا چاہتی ہیں۔
پراسیکوشن کی جانب سے التوا دیئے جانے کی مخالفت کی گئی اور موٴقف اپنایا گیا کہ عدالت گواہ سے حلف لے اور جرح شروع کرے۔
بار کے صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر رانا عثمان کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی ہوئی، ایڈوکیٹ نعیم گجر نے کہا کہ تم لے کے دکھاؤ حلف میں دیکھتا ہوں کیسے لیتے ہو، میں بار کا صدر ہوں تمہارے باپ کا نوکر نہیں، آنکھیں وہاں دکھانا جہاں سے تم ہو کر آئے ہو۔
صدر بار نعیم گجر نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ تم لو حلف ٹانگیں توڑ کر بجھواؤں گا،
عدالت میں بار صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر رانا عثمان کے درمیان تلخی بڑھنے پر جج افضل مجوکا اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے اور کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔
وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، پراسیکیوٹر رانا عثمان نے کہا کہ عدالت میں افیسر آف آف دی کورٹ پر ہاتھ اٹھایا، نعیم گجر بار کا صدر ہے یا غنڈہ ہے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی اور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا، کل 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے اور ملزمان کو بذریعہ ویڈیو لنک کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...