Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کے 3مقدمات میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے 3مقدمات میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ رمنا میں درج 2، تھانہ گولڑہ میں درج 1 مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو بلا لیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں درج 2، تھانہ گولڑہ میں درج 1 مقدمے کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
ان کے وکیل سردار مصروف خان نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے، جس کے باعث وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔
اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو بلا لیا۔
عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فرخ حبیب، شبلی فراز اور حسان نیازی کے بھی وارنٹ جاری کر دئیے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...