Home نیوز پاکستان وزیراعظم ملتان پہنچ گئے، نشتر اسپتال کادورہ اورتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے

وزیراعظم ملتان پہنچ گئے، نشتر اسپتال کادورہ اورتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے۔وہ ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر نشتر اسپتال 2 کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

وزیرِ اعظم ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر نشتر اسپتال 2 کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے۔

وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے ا?سان اور کم سود والے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں۔

یہ قرض ان نوجوانوں کو اپنے زرعی و دیگر کاروبار کے حوالے سے با اختیار، خود مختار اور دیگر روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...