Home sticky post 4 بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس پر گرکر تباہ، 19 افراد جاں بحق

بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس پر گرکر تباہ، 19 افراد جاں بحق

Share
Share

ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس کی کینٹین پر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ اچانک ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا، واقعہ ڈھاکا کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔

بنگلادیشی فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے یوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایئر فورس کا F-7 BGI تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہوا، یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، فائر بریگیڈ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...