Home highlight بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی

Share
Share

ڈھاکا:آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے حالیہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بی سی بی نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مشکل دور میں مثالی اسپورٹس مین اسپرٹ اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی، ان کے بورڈ اور پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خصوصی طور پر دلی تشکر کا اظہار کیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں غیر معمولی تعاون کیا جو قابلِ تحسین ہے۔
بی سی بی کے صدر ایم ڈی امین الاسلام نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے لیے کی جانے والی کوششوں نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
بی سی بی صدر نے پاکستان کے حالیہ مختصر دورے کے بعد گفتگو کے متوقع مثبت نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کرکٹ کے مجموعی مفاد کے لیے کھیلا جائے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...