Home highlight بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

Share
Share

لاہور: ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 57 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز نے دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 144 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، مہمان ٹیم کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بناکر نمایاں رہے، تنزید حسن نے 33 اور مہدی حسن میراز نے 23 رنز بناکر جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 جبکہ حسن علی ، فہیم اشرف، حارث روٴف، شاداب خان، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے مہمان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 71 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا ا?غاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 12 کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث نے 41، کپتان سلمان آغا نے 19 ، شاداب خان نے 7 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف ایک رن بناکر چلتے بنے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن نے 2،2 جبکہ راشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...