Home تازہ ترین ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیا ہے رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا۔

آج رات ملک بھی کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اس کا 15 واں رات، جو شب برات کے نام سے مشہور ہے، خاص اہمیت رکھتا ہے۔ “شب” کے معنی رات اور “برات” کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔ یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے۔

روایات کے مطابق، اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی، اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے، اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، مسلمان اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی، اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔

شب برات کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ بندے اللہ کی رحمتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگیوں میں بہتری کے لیے دعا کریں۔ یہ رات روحانی سکون اور اللہ کی رحمتوں کی طلب کا ذریعہ ہے۔

Share
Related Articles

میٹرک کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

بنگلور:بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا...

اقوام متحدہ نے حسینہ واجد کے آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی...

جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

میونخ:جرمنی میں تیز رفتار کار نے مزدوروں کو کچل دیاجرمنی کے شہر...

ہماری کچھ قوتوں کو صرف اپنی اتھارٹی کی پروا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...