Home Uncategorized بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین ،عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین ،عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ تین صوبائی صدور کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں آیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شیڈول انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینلز کا اعلان کردیا گیا ہے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب کے مقابلے میں مرکز میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کا پینل، سندھ میں حلیم عادل شیخ اور پنجاب میں راشد یاسمین پینل ہے اور ان کے مقابلے دوسرا پینل نہیں لہٰذا تینوں صوبائی صدور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں، جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ 2024 کو ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں صدر کی عہدے پر انتخابات کے بعد کیا جائےگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...