Home #ٹرینڈ بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، بانی پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آرہا ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس گفتگو میں خان صاحب نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ایک جگہ ایک ملاقات ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میری جو بھی ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے، میں تب بتاتا ہوں جب خان صاحب کی مجھے ہدایت ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں جو بھی کرتا ہوں وہ بانی ہی ٹی آئی کے لیے ہی کرتا ہوں اور ان کی ہدایات کے مطابق کرتا ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے، ملکی استحکام کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمشیہ کھلے تھے، دوسرے دروازے بند تھے، لیکن اب اگر بات چیت کا آغاز ہوا ہی اور بات آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے استحکام کے لیے بہت اچھا ہوگا، ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور وہ دو واقعات کی انکوائری کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، تمام مطالبات پیش کر دیے گئے ہیں۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام مزکراتی کمیٹی کو پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...