Home Uncategorized شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی اس دوران ہی ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی،ازیکا ڈینئل

شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی اس دوران ہی ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی،ازیکا ڈینئل

Share
Share

لاہور : خوبرو پاکستانی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینئل نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ازیکا ڈینئل نجی ٹی وی پروگرم میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ازیکا کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی، کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایئر ہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفر کرنے والے بعض افراد مجھے اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے جس پر مجھے غصہ آتا تھا لیکن میں خاموش ہوجاتی تھی، کام کے دوران فضائی میزبانوں کو بزنس کارڈز دینا ہراسانی ہے اور میرا خیال ہے ایسے معاملات اب بھی ہوتے ہیں۔

شوبز کیریئر سے متعلق سوال کے جواب میں ازیکا کا کہنا تھا کہ میں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کا آغاز کیا لیکن پہلے منصوبے کے بعد دو سال تک مجھے مزید کام نہیں ملا، اب میں جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، میں نے پہلی بار کوئی مشکل کردار کیا ہے لیکن اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتا سکتی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...