Home نیوز پاکستان لڑکی سے دوستی ، لڑکے کی ماں کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ دیا

لڑکی سے دوستی ، لڑکے کی ماں کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ دیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹکا میں لڑکے سے دوستی پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی ماں کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے اور پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تشدد کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے آپس میں تعلقات تھے۔

لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس دوران لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی ماں کو گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا اور اسے برہنہ کر کے پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیان میں کہا کہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا، ہماری حکومت ایسے معاملات پر سختی سے ایکشن لے رہی ہے اور جو کوئی بھی جرم کا ارتکاب کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ادھر ریاست کرناٹکا کے وزیر داخلہ جی پرامیشورا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جنہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...