Home تازہ ترین پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ

Share
Share

راولپنڈی : بیلاروس کی فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران فضائی طاقت اور فوجی تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے وسیع سلسلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے باہمی عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، دونوں فریقین نے اپنی متعلقہ فضائیہ کے درمیان قریبی اور مسلسل مصروفیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ،نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت سمیت دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ بیلاروس نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ جنگی تجربات سے سیکھنے کے لیے بیلاروس پاک فضائیہ سے تعاون کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعلیٰ سطح کے تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیاگیا۔ بیلاروس نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کو دفاعی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ کا ایئر ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مسلسل بات چیت اور تعاون کے ذریعے اپنی فوجی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے پختہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...