Home sticky post بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں،صدر آصف علی زرداری

بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں،صدر آصف علی زرداری

Share
Share

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد کا راستہ اپنائیں، انتقامی سیاست کی بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھیں، بے نظیر فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریات کی قیمت جان کی صورت میں ادا کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی، بے نظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک ثابت قدم رہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بلا خوف و خطر کھڑی رہیں یہاں تک کہ جام شہادت نوش کیا، ہم ہر روز ان کے فکر و ویڑن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں اور ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار اور پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...