Home Uncategorized بھارتی یونیورسٹی ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کے بعد امتحان لینا بھول گئی

بھارتی یونیورسٹی ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کے بعد امتحان لینا بھول گئی

Share
Share

مدھیہ پردیش: بھارت کی یونیورسٹی ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کے بعد طلبہ سے امتحان لینا بھول گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں رانی درگاوتی نامی یونیورسٹی نے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس فرسٹ سمسٹر کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیا تھا جس کے مطابق 5 مارچ کو امتحان ہونا تھا جو نہیں ہو پایا۔

رانی درگاوتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ طلبہ کے ساتھ ملاقات کے بعد فوری طور پر نیا شیڈول جاری کریں۔

طلبہ نے اس انوکھے کارنامے کے خلاف آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

14 فروری سے 13 مارچ کے درمیان ہونے والے ایم ایس سی کے پہلے سمسٹر کے امتحانات میں تقریباً دس طلبہ نے شرکت کرنا تھی تاہم 5 مارچ کو ہونے والا ’کمپیوٹر آرگنائزیشن اینڈ اسمبلی لینگویج‘ کا امتحان منعقد نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق منگل والے دن جب طلبہ یونیورسٹی پہنچے تو انہیں پتا چلا کہ آج کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، یہ سن کر وہ حیران و پریشان تھے۔

طلبہ کے ساتھ ملاقات میں وائس چانسلر راجیش ورما نے بتایا کہ لاپرواہی کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی، کنٹرولر نے بتایا کہ پرچہ ملتوی کر دیا گیا مگر اس بارے میں طلبہ کو مطلع کرنا بھول گئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...