Home نیوز پاکستان بگ بیش لیگ،میلبرن سٹیڈیم کا مخصوص ایریا ‘پاکستان بے’ سے منسوب کر دیا گیا

بگ بیش لیگ،میلبرن سٹیڈیم کا مخصوص ایریا ‘پاکستان بے’ سے منسوب کر دیا گیا

Share
Share

میلبرن: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں میلبرن کرکٹ سٹیڈیم ( ایم سی جی) کا ایک سٹینڈ “پاکستان بے” سے منسوب کردیا گیا۔

میلبرن کرکٹ سٹیڈیم کے سٹینڈ کے مخصوص ایریا کو “پاکستان بے” کا نام دیا گیا ہے جہاں میلبرن سٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر ابتدائی 3 ہوم میچز دیکھ سکیں گے۔

پاکستانی سٹار حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے ابتدائی تین میچز 13 دسمبر، 2 اور 6 جنوری کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب میلبرن سٹارز نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغازکر دیا ہے۔

ممبرشپ حاصل کرنے والے فینز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کرمیچ دیکھیں گے، ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سےشروع کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...