Home sticky post 3 بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

Share
Share

بھارت کو آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد عالمی سطح پرہزیمت کا سامناہے ۔دکن ہیرالڈکاکہناہے کہ برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے مذاکرات ختم کر دئیے۔

ڈیفنس ایکسپریس کے مطابق مذاکرات کا اختتام بھارت کی جانب سے سسٹم کاجدیدترین ورژن فراہم نہ کرنے پر ہوا۔برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے، بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔برازیل نے اس پرانے ورژن کو "فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا، معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے ہے۔

دکن ہیرالڈ کے مطابق مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد برازیل نے اٹلی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیابرازیل اب اطالوی ایئرڈیفنس سسٹم EMADS حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ معرکہ حق میں شکست کےبعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...