اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔