Home #ٹرینڈ سپریم کورٹ سے بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ سے بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ سے بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر،بشری بی بی کا ایک جبکہ شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی اور انکی اہلیہ سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا. جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا. جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی تین رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

بشری بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے،سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت مقرر کی گئی نو مئی لاہور مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ان کیسز کو 9 فروری کو تین رکنی بنچ کے سماعت فکس کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...