Home sticky post بلاول بھٹو کی اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

بلاول بھٹو کی اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔

ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے میں شہادتوں پر افسوس کااظہار کیا انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے روکنا اور وانا کیڈٹ کالج سے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنا بھی سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارتی آلہ کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سکیورٹی فورسز سمیت پوری پاکستانی قوم متحد اور پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...