Home sticky post 4 بلاول بھٹو کی دیوالی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد

بلاول بھٹو کی دیوالی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد

Share
Share

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

دیوالی تہوار کے موقع پراپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور نفرت و تقسیم پر سچ، امن اور محبت ہی ہمیشہ فتح پاتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ایک ترقی پسند و جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی و قومی زندگی میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات ہیں۔ہندو برادری دیوالی کے حقیقی جذبے یعنی ہمدردی، اتحاد اور امید کو اپنائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی ہندو برادری کیلیَے نیک تمناوَں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگیاں دیوالی کی روشنیوں کی طرح ہمیشہ خوشیوں، ہم آہنگی اور خوشحالی سے جگمگاتی رہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...