Home تازہ ترین بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

Share
Share

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے نارووال اور گجرات سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کی عوام کے لئے کھولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں گورنر ہاؤس میں نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر بنا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ملک بھر میں دیگر جماعتوں کو سخت ٹف ٹائم دے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پیپلز پارٹی صوبے کے ہر حلقے میں اپنا سیاسی کردار ادا کرے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا آئندہ "پہلا نوجوان وزیراعظم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سیاست میں نئی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے گلی محلوں میں اپنا پیغام پہنچائے گی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...