Home sticky post 3 بلاول بھٹو کی قیادت میں امریکا کا دورہ بہت مصروف اور مثبت رہا،سینیٹر شیری رحمان

بلاول بھٹو کی قیادت میں امریکا کا دورہ بہت مصروف اور مثبت رہا،سینیٹر شیری رحمان

Share
Share

لندن:پاکستانی پارلیمانی سفارتی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا کا دورہ بہت مصروف اور مثبت رہا، 50 سے زائد ملاقاتیں ہوئیں، سب نے بھارت کے پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی مخالفت کی۔

پی پی پی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تین دن واشنگٹن اور دو دن نیویارک میں اہم میٹنگز کیں، امریکہ میں ہمارا موقف سنا گیا، بھارت کی جنگجو سوچ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے،جس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکلنا ضروری ہے ۔
شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے صدر ٹرمپ کا سیز فائر میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا، ہم بھارتی وفد کا پیچھا نہیں کر رہے تھے،مقصد صرف حقائق اجاگر کرنا تھا، پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنا بھارتی پروپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہمارا مقصد مسئلہ کشمیراور سندھ طاس معاہدہ کیلئے مذاکرات اور امن کو فروغ دینا ہے ، دہشتگردی پر بھی بات کرنا چاہتے ہیں، بھارت کے خلاف ہمارے پاس زیادہ شواہد ہیں، ہم مہذب انداز میں اپنی پالیسی پر قائم ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...