Home Uncategorized بل گیٹس رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

بل گیٹس رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وہ پاکسان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھاری انوسٹمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی بزنس ٹائیکون بل گیٹس 23 ستمبر 2023 کو پاکستان کا دورہ کریں گے، حکومت پاکستان بل گیٹس کو پاکستان کے آئی ٹی اور سائنس کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے قائل گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی دونوں وزارتوں سے اہم منصوبوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

بل گیٹس کے دورہ پاکستان کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ انہیں پاکستان کے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دیں گےجبکہ بل گیٹس کو آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ہوم ورک پہلے ہی ہو چکا تھا جب بل گیٹس 2022 میں پاکستان آئے تھے اور اس وقت کی حکومت نے ان سے آئی ٹی کے شعبے میں تعاون پر بات کی تھی۔

یادرہے کہ رواں سال سابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے دوران بل گیٹس سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں آئی ٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...