Home کھیل برمنگھم کلاسک اوپن،امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ سے آؤٹ

برمنگھم کلاسک اوپن،امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ سے آؤٹ

Share
Share

برمنگھم : ڈبلیو ٹی اے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ جیلینا اوسٹاپنکو نے امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

26 سالہ جیلینا اوسٹاپنکو نے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی پانچ بار کی ومبلڈن اوپن چیمپئن ، 43 سالہ وینس ولیمز کو شکست دے کر ان کا ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب چکناچور کر دیا۔

ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی وینس ولیمز کو 3-6، 7-5 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی میگڈالینا فریچ سے ہوگا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل کے موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان کو مل گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی...

پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ...

جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے...

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...