Home Uncategorized بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

Share
Share

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دی اور اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔
فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چودھری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چودھری اور میر سجاول محمود چودھری ہیں۔
ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021 کو جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...