Home کھیل کوہلی، گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی ،دونوں پر جرمانہ عائد

کوہلی، گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی ،دونوں پر جرمانہ عائد

Share
Share

ممبئی:بھارتی میڈیا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کوسامنے لے آیا۔

رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلے کے وقت موجود عینی شاہدین سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ویڈیو میں مئیرز کو کوہلی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں گوتم گمبھیر انہیں کھینچ کرلے جاتے ہیں۔

اس وقت گوتم نے کوہلی کو کہا کہ ‘کیا بول رہے ہو بولو’ جس پر کوہلی نے جواب دیا کہ ‘میں آپ کو کچھ بولا ہی نہیں، آپ کیوں گھس رہے ہو’،

جس پر گوتم نے پوچھا آپ کیا کہہ رہے تھے؟ اور ویرات نے جواب دیا کہ جب میں نے آپ کو کچھ نہیں بتایا تو آپ درمیان میں کیوں آرہے ہیں؟۔

گوتم نے جواب میں ‘تو نے اگر میرے کھلاڑی کو گالی تو مطلب تم نے میری فیملی کو گالی دی’ جس پر کوہلی نے جواب دیا کہ ‘تو آپ اپنے خاندان کو سنبھال کر رکھیں’۔ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی کو الگ کرنے پر گمبھیر نے جواب دیا کہ ‘تو اب تو مجھے سکھائے گا…’

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا۔

میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے تھے۔

دوسری جانب آئی پی ایل میں میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل کے موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان کو مل گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی...

پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ...

جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے...

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...