Home sticky post 4 پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

Share
Share

اسلام آباد:ایک پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا، جو کمبل کے سائز کے برابر تھی۔

پاکستانی فوڈ وی لاگر صہیب اللہ یوسفزئی نے اس حیران کن ویڈیو کو شیئر کیا، جسے 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔صہیب نے ویڈیو میں دکھایا کہ نان بائی نے کس طرح مہارت سے آٹے کے پیڑے کو بیلا اور پھر اس سے 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔

انہوں نے اس روٹی کو دنیا کی سب سے بڑی روٹی قرار دیتے ہوئے اس میں نان بائی کی مہارت کو سراہا اور دکھایا کہ کس طرح روٹی کو توے کی بجائے گول پر ڈالا گیا۔

اس ویڈیو میں نان بائی کی مہارت کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور انہوں نے اس حیرت انگیز تکنیک پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، "مجھے وہ حصہ سب سے زیادہ پسند آیا جہاں آٹا نان بائی کے بازو، چہرے، پاوٴں اور بالوں سے ٹکرایا، اسی وجہ سے ذائقہ آتا ہے۔”

ایک اور صارف نے کہا، "یہ ہاتھ سے بنی نہیں، بلکہ پیر سے بنی ہوئی روٹی ہے!

کئی صارفین نے اس اتنی بڑی روٹی کے عملی استعمال پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔ کچھ نے اسے کمبل سے تشبیہ دی، تو کچھ نے مذاق میں کہا، "گوگل بھی اس روٹی کے کیلوریز گننے میں ناکام ہو گیا۔

ایک اور صارف نے کہا، "ویٹر، ایک روٹی اور 10 پلیٹ سالن لے آوٴ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...