Home Uncategorized سکول کی کامیابی کے لئے کالا جادو،کم سن طالبعلم کی بَلی چڑھا دی

سکول کی کامیابی کے لئے کالا جادو،کم سن طالبعلم کی بَلی چڑھا دی

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں ایک اسکول کی ترقی اور کامیابی کے لیے کالا جادو کرایا گیا جس میں دوسری جماعت کے طالب علم کو قتل کرکے بلی چڑھایا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا۔ جہاں ہاسٹل میں رہنے والے جماعت دوم کے ایک طالب علم کو بلی چڑھانے کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں بچے کی لاش موجود تھی۔ پولیس نے اسکول کے ڈائریکٹر اور دیگر 3 اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔

اسکول کے ڈائریکٹر دنیش بگھیل نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کو والد کی رضامندی سے بَلی چڑھایا ہے کیوں ہم دونوں ہی کالے جادو پر یقین رکھتے ہیں۔

اسکول کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ بچے کو بَلی چڑھانے کے لیے لے جانے لگے تو اس نے شور شرابہ شروع کردیا جس سے پر اس کا گلا گھونٹ دیا۔

پولیس نے بچے کے والد کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ جائے وقوعہ سے کالا جادو کرنے کی اشیا بھی ملی ہیں۔

اس اسکول کی کامیابی کے لیے ڈائریکٹر نے پہلے ایک 9 سالہ طالب علم کی بَلی چڑھانے کی کوشش کی تھی جو بچے کی مزاحمت پر ناکام ہوگئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...