Home نیوز پاکستان ہرنائی میں کوئلے کی کان سے 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ہرنائی میں کوئلے کی کان سے 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

Share
Share

ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان سے 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 8 کان کنوں کو زندہ نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے بعد 10 کان کن پھنس گئے تھے جن کی مدد کے لیے جانے والے 8 مزید کان کن بھی پھنس گئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا، 2 ٹیموں نے ہرنائی کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کان میں دھماکے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی وجوہات،راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر...

عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جی ایچ کیو...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

فچ کا پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ) نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال...