Home تازہ ترین بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد بھارت پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد بھارت پہنچ گئیں

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد بھارت پہنچ گئیں۔کہتی ہیں میں 25 سال بھارت سے باہر رہی، فلم انڈسٹری میں واپسی میں دلچسپی نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ 52 سالہ ممتا کلکرنی پر منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی، اب ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر اسے خارج کردیا ہے۔
بھارت واپسی پر اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں 2000ء میں اپنے ملک سے باہر گئی تھی، اب میں اس وقت بہت جذباتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں، میرا جہاز جب بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں بائیں دیکھ رہی تھی، اپنے ملک کو 24 سال بعد دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 25 سال بھارت سے باہر رہی، فلم انڈسٹری میں واپسی میں دلچسپی نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، 2000ء میں جب بھارت چھوڑا تو اس وقت میں فلم انڈسٹری کی ٹاپ ایکٹر تھی، مجھے 43 فلموں کی آفرز تھیں، میں نے یہ سب چھوڑ دیا اور اب میں فلموں میں واپس نہیں آنا چاہتی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...