Home Uncategorized بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت پر مقدمہ کردیا

بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت پر مقدمہ کردیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا نے ساتھی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں تنوشری نے راکھی پر 2018 میں می ٹو مہم کے دوران نفسیاتی صدمہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

تنوشری دتا کے مطابق راکھی نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس سے ان کی ساکھ اور شوبز کیریئر متاثر ہوا ہے۔

اداکارہ نے ایف آئی آر میں یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے شوبز کیریئر کو تباہ کرنے کیلئے راکھی ساونت ایک گہری سازش کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

تنوشری کے مطابق وہ راکھی کے خلاف قانونی راستہ اپنا رہی ہیں تاکہ وہ خود مزید نقصان سے بچا سکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔

انہوں نے ہراسانی اور بدمعاشی کے شکار دیگر متاثرین پر زور دیا کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...