Home Uncategorized بالی ووڈ اسٹار گووندا گولی چلنے سے زخمی ، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اسٹار گووندا گولی چلنے سے زخمی ، اسپتال منتقل

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا گولی چلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا۔ گووندا کے مینجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا۔ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بیحد مقبول تھے۔ گووندا کی مقبول فلموں میں آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قْلی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، دْلہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...