Home sticky post 4 بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان 59 برس کے ہوگئے

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان 59 برس کے ہوگئے

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں ۔

ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہو یا ٹریجڈی سلمان خان کی تمام فلمیں ہی بھارت سمیت بیرون ملک ہٹ ہوئیں۔
دنیا فلم انڈسٹری کے چمکتے دمکتے اس ستارے کو بھائی جان، دبنگ خان اور سْپر اسٹار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
،100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلمیں ہوں یا انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی مدد کرنا، اس معاملے میں سلمان خان جیسا دوسرا کوئی نہیں۔
مداحوں کی جانب سے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان کی اگلی فلم سکندر 2025ء میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں سلمان خان نے سیکڑوں ہٹ فلمیں دیں جن میں ’ٹائیگر 3‘،’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’وانٹڈ‘، ’رادھے‘، ’دبنگ‘، ’باڈی گارڈ‘، ’نو اینٹری‘ اور دیگر شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...