Home Uncategorized دونوں ممالک سے گزارش ہے کرتارپور کی طرح دیگر مقامات کی بھی یاترا کرائیں، سکھ یاتری

دونوں ممالک سے گزارش ہے کرتارپور کی طرح دیگر مقامات کی بھی یاترا کرائیں، سکھ یاتری

Share
Share

ننکانہ صاحب: بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے دونوں ممالک سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور کی طرح دیگر مقامات کی بھی یاترا کرائی جائے۔

بھارت سے آئے یاتریوں کے جتھہ دار سردار خوشویندر سنگھ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، پنجاب پولیس کی طرف سے بہترین اور مکمل انتظامات پر مبارکباد دیتا ہوں۔

سردار خوشویندرسنگھ نے کہا کہ بابا نانک کا پیغام پوری دنیا کے لئے ہے آپس میں بھائی چارہ ہونا چاہئے، ہر سکھ کی خواہش اور دعا ہے کہ اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کرے، وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا کے سکھ اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کریں گے۔

خیال رہے کہ 1148 بھارتی سکھ یاتری سپیشل بسوں کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ پہنچے تھے، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور وقف املاک بورڈ کے حکام نے بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...