Home Uncategorized باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

Share
Share

دبئی: پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ سمیرا سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔

ایک انٹرویو میں عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ساتھ تعلقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سمیرا نے ہاتھ کی سرجری کے لیے 20 ہزار پاوٴنڈز مانگے تھے۔ پیسے نہ دینے پر سمیرا مجھے بلیک میل کرتی رہی۔

سمیرا سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔میرے انکار پر سمیرا نے اسٹوری اخبار کو فروخت کی۔

عامر خان نے اعتراف کیا کہ سمیرا سے رابطہ تھا اور تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ایسا تعلق نہیں تھا جیسا سمیرا نے اخبار کو انٹرویو میں بتایا۔ سمیرا خود رابطہ کر کے کہتی تھی کہ وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں اور ان سے دور رہنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کیساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...