Home Uncategorized اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند

Share
Share

کوالالمپور: ملائیشیا میں کے ایف سی نے اپنے 100 ریسٹورینٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی فاسٹ فوڈ برانڈ KFC نے ملائیشیا میں فروخت نہایت کم ہونے کی وجہ سے اپنے 100 ریسٹورینٹ بند کردیے۔

ملائیشیا کے مقامی میڈیا کے بقول کے ایف سی نے یہ اقدام ملک میں جاری اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے مالی نقصان کے بعد اُٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا ایک اکثریتی مسلم ملک اور فلسطینیوں کا سخت حامی ہے اور اسرائیل کی غزہ میں بربیت کے بعد سے وہاں مغربی فاسٹ فوڈ برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

کیو ایس آر برانڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بند ہونے والے ریسٹورینٹس کے ملازمین کو دوسرے علاقوں کے ریسٹورینٹس جو اب تک کھلے ہوئے ہیں، بھیجا جائے گا تاکہ ان کی ملازمتوں کا تحفظ ہوسکے۔

خیال رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 35 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 78 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...