Home کھیل بی پی ایل،فرنچائزنے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام بے بنیاد قراردےدیا

بی پی ایل،فرنچائزنے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام بے بنیاد قراردےدیا

Share
Share

ڈھاکہ:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل سے کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے، جبکہ فورچیون باریسل ٹیم کے میڈیا مینجر سکندر نے شعیب ملک کے حوالے سے بنگالی میڈیا کے دعوے اور اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

میڈیا مینجر سکندر کا موقف ہے کہ شعیب ملک 6فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔

دوسری جانب شعیب ملک نے بنگالی میڈیا کی رپورٹس کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں، واپس جاکر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی، باقی سب باتیں بکواس ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک نے بی پی ایل کے گزشتہ دنوں ہونے والے ایک میچ میں ایک اوور میں تین نو بولز کروائی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...