Home کھیل بی پی ایل،بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہور ہوگئی

بی پی ایل،بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہور ہوگئی

Share
Share

میرپور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے دوران پاکستانی بلے باز بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم بس میں سوار ہونے لگتے ہیں کہ شائقین میں سے ایک لڑکی آٹوگراف مانگتی ہے جس پر بابراعظم لڑکی کو بس کے اندر بلاتے ہیں۔

شائقین کے درمیان کھڑی لڑکی سیکیورٹی کی اجازت سے بس کے اندر داخل ہوتی ہے جہاں بابراعظم لڑکی سے ملاقات کرکے اپنا آٹوگراف دیتے ہیں جس پر وہ بہت خوشی ہوتی ہے۔

لڑکی بس سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بہت خوش نظر آتی ہے اور بابراعظم کے آٹوگراف کو زندگی کا ایک قیمتی لمحہ قرار دیتی ہے۔

خیال رہے کہ بی پی ایل میں بابراعظم رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آخری میچ میں بابراعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...