Home کھیل برینڈن مک کیلم انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کوچ مقرر

برینڈن مک کیلم انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کوچ مقرر

Share
Share

لندن: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کیلم کو انگلینڈ کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ مک کیلم انگلش ٹیم کے ساتھ بطور ٹیسٹ کوچ پہلے ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

معاہدے کے متعلق کیے جانے والے اعلان کے مطابق برینڈن مک کیلم اب 2027 تک( بشمول جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والے آئندہ 50 اوور ورلڈ کپ) انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ میں کوچنگ کریں گے۔ اس دوران وہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ بھی جاری رکھیں۔

برینڈ مک کیلم اپنی ذمہ داری بطور وائٹ بال کوچ جنوری 2025 سے سنبھالیں گے۔ اس دوران رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اور نومبر میں کریبیئن میں ہونے والے وائٹ بال ٹور میں انگلش ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ انگلینڈ کے سابق اوپر مارکس ٹریسکوتھک ہوں گے۔

برینڈن مک کیلم کے ساتھ انگلنڈ کرکٹ بورڈ نے یہ معاہدہ جولائی میں میتھیو پوٹس کو گزشتہ برس ہونے والے 50 اوور ورلڈ کپ اور رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہٹائے جانے کے بعد کیا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...