Home نیوز پاکستان فوج کی آپریشنل تیاریوں ،وارگیمزپر بریفنگ، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

فوج کی آپریشنل تیاریوں ،وارگیمزپر بریفنگ، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے وزیر اعظم کو حال ہی میں ختم ہونے والی وارگیم اور خطرے کے پورے میدان میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کو حال ہی میں ختم ہونے والی وارگیم اور خطرے کے پورے میدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ خطے میں تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور ایٹمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں پاکستانی مسلح افواج کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا اور کہا کہ جوہری طاقت جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔

عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے، پاک فوج پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...